مصری طیارے کی تلاش جاری، دہشت گردی کا شکار ہو سکتا ہے: حکام کا اندیشہ

گزشتہ روزسمندر بردہونے والے مصری ایئر لائن کے طیارے کے ملبہ کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے جبکہ حکام کو اس واقعے میں دہشت گردی کا بھی خدشہ لا حق ہے

494118
مصری طیارے کی تلاش جاری،  دہشت گردی کا شکار ہو سکتا ہے: حکام کا اندیشہ

گزشتہ روزسمندر بردہونے والے مصری ایئر لائن کے طیارے کے ملبہ کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب جاری تلاش  میں مصری،فرانسیسی،یونانی اور برطانوی فوجی شامل ہیں۔
گزشتہ روز تباہ ہونے والے مصری ایئر لائن کی ایئر بس اے 320 میں دونومولود بچوں اور عملے کے دس افراد سمیت 66افراد سوار تھے جو پیرس سے مصری دارالحکومت قاہرہ جا رہے تھے۔

طیارے میں 30 مصری، 15 فرانسیسی، دو عراقی، جبکہ برطانیہ، بیلجیئم ، پرتگال، چاڈ، سوڈان، الجزائر ، کینیڈا، کویت اور سعودی عرب کا ایک ایک باشندہ سفر کر رہا تھا۔
قبل ازیں ایسی اطلاعات  بھی ملی تھیں کہ مصری طیارے کا ملبہ یونانی جزیرے کیرپاتھوس سے مل گیا ہے تاہم یونان کے محکمہ  ہوائی بازی کے  امورحادثات کے  سربراہ کا کہنا ہے کہ یونان کے جزیرے کے قریب جو ملبہ ملا ہے وہ مصری ایئر لائن کی ایئر بس 320 کا نہیں ہے۔

اس حوالے سے ایئر لائن کے نائب چیئرمین احمد عدیل نے تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران غلطی ہوئی جس کی وجہ سے یہ خبر جاری کی گئی کہ ملبہ مل چکا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تلاش میں مزید شدت لانے کی ہدایات کی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

 واضح رہے کہ  یہ خدشات بھی برقرار ہیں کہ طیارہ حادثے کے بجائے دہشت گردی کا شکا ر ہوا ہےجیسا کہ 7ماہ قبل مصر کے صحرائے سینا کے مقام پر بھی ایک روسی طیارے کو ایئر کرافٹ  میزائل سے تباہ کرنے کے داعش کے دعوے سامنے آئے تھے۔



متعللقہ خبریں