شام: اسد فورسز کی بمباری، 12 شہری ہلاک 5 زخمی

ادلیب کی تحصیل جسر الشعور  سے منسلک علاقے باداما  میں میزائل برسانے  کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

492300
شام: اسد فورسز کی بمباری، 12 شہری ہلاک 5 زخمی

شام میں اسد  فورسز  کی طرف سے ادلیب کی تحصیل جسر الشعور  سے منسلک علاقے باداما  میں میزائل برسانے  کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

باداما  کے  سول سکیورٹی اہلکار  محمد حُبر  نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی   کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملوں  میں  زخمی ہونے والوں کو علاقے کے موبائل ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

جبکہ حلب کے علاقے سُکیری  پر ہیوی میزائل  حملے میں  عورتوں اور بچوں سمیت 8 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کی  تلاش اور بچاو کے لئے امدادی  کاروائیاں جاری ہیں۔

انتظامی فورسز ،مخالفین کے زیر کنٹرول  علاقے سُکیری میں ایک تواتر سے زمینی اور فضائی حملے کر رہی ہیں۔

علاقے میں بجلی اور پانی  کی ترسیل منقطع ہے ، حملوں کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد راستے بھی ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔

دوسری طرف شامی مخالفین اور انقلابی فورسز نیشنل کولیشن  نے عبوری شامی حکومت  کے سربراہ کے طور پر جواد ابو خطاب کو منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شامی مخالفین اور انقلابی فورسز نیشنل کولیشن   کے سرکاری ٹویٹر پیج  سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی مخالفین اور انقلابی فورسز نیشنل کولیشن   کی جنرل کمیٹی  کے 98 اراکین  میں سے 54 کے مثبت ووٹ کے ساتھ  جواد ابو خطاب کو شامی مخالفین اور انقلابی فورسز نیشنل کولیشن   کی طرف سے تشکیل کردہ عبوری شامی حکومت  کا  سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں