روس کی کوششوں سے حلب میں مزید 48 گھںٹوں کی فائر بندی پر عمل درآمد

شام کے ہیومن رائٹس کے ادارے کی اطلاع کے مطابق شہر میں کئی روز تک شدید لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں تقریبا ً 300 شہری ہلاک ہوئے، جن میں 57 بچے بھی شامل تھے۔امریکہ نے حلب میں جنگ بندی میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے

486541
روس کی کوششوں سے حلب میں مزید 48 گھںٹوں کی فائر بندی پر عمل درآمد

روس نے حلب میں  48 گھنٹوں  کی مزید فائر بندی  پر عمل درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حلب کی فائر بندی  میں 48گھنٹوں کے اضافے کے باعث شام کے اِس شمالی شہر کے مکینوں کو فراغت کے کچھ لمحات میسر آئے ہیں اور لوگوں نے گھروں کو واپس آنا شروع کردیا ہے۔

متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو لوٹے، اسکول دوبارہ کھلے اور دکانداروں کو گاہک دکھائی دیے۔ جنگ بندی کا نفاذ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب شروع ہوا۔

شام کے ہیومن رائٹس کے ادارے کی اطلاع کے مطابق شہر میں کئی روز تک شدید لڑائی جاری رہی، جس کے نتیجے میں تقریبا ً 300 شہری ہلاک ہوئے، جن میں 57 بچے بھی شامل تھے۔

امریکہ نے حلب میں جنگ بندی میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ تاہم، امریکہ نے کہا ہے کہ وہ وسیع تر نتائج کا خواہاں ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والے بیان سے پہلے روسی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں جنگ بندی میں اضافے کی تصدیق کی تھی۔

گذشتہ ہفتے روس اور  متحدہ امریکہ نے  لاذقیہ اور دمشق کے مشرقی غوطہ کے مضافات میں فائر بندی کا اعلان کیا تھا، تاکہ فروری میں قومی سطح پر مخاصمانہ کارروائیوں کے خاتمے کے اعلان پر عمل درآمد کیا جاسکے۔



متعللقہ خبریں