شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،  19 شہری اور 10 جنگجو ہلاک

شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقے رقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 19 شہری اور 10 جنگجو ہلاک  اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

483902
شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،  19 شہری اور 10 جنگجو ہلاک

شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقے رقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 19 شہری اور 10 جنگجو ہلاک  اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ عراقی شہر موصل میں امریکی فوج کا ایک اہلکار داعش کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کے خلاف  داعش نے ایک مرتبہ پھر کیمیائی بم استعمال کیے ہیں۔ عراقی فوج کے ایک فیلڈکمانڈر نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ شام کرکوک کے نواحی علاقے البشی کے اگلے مورچوں پر تعینات عراقی فورسز پر مسٹرڈ اور کلورین بموں سے حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کی لیک ہونے والی دستاویزات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخی شہر پلمائرا پر قبضے کیلئے شامی صدر بشارا لاسد نے داعش کے جنگجوؤں سے خفیہ معاہدہ کیا تھا۔جس کے تحت پلمائرا پر حملے سے پہلے جنگجوؤں اور بھاری اسلحے کو داعش کے دارالحکومت رقہ منتقل کیا گیا تھا ۔

امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں شام کے بحران کا جائزہ لیا گیا ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام میں متحدہ فریقوں سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی نگرانی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں