اسد قوتوں کے حلب پر فضائی حملوں میں مزید 30 افراد
شہر میں شرعی وفد نے حالیہ ایام میں بھاری فضائی حملوں کی بنا پر پہلی بار عوام سے نماز ِ جمعہ کے لیے نہ جانے پر مبنی ایک اعلامیہ جاری کیا تھا
شامی انتظامیہ کے حلب کے علاقے بستان الا قصر میں ایک طبی مرکز پر بیرل بم کے حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سول دفاعی ٹیم نے متاثرہ علاقے سے نکالا۔
شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کل شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس دوران 11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ شہر میں شرعی وفد نے حالیہ ایام میں بھاری فضائی حملوں کی بنا پر پہلی بار عوام سے نماز ِ جمعہ کے لیے نہ جانے پر مبنی ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔
دریں اثناء ترک دفتر خارجہ نے کل روسی جنگی طیاروں کے شہر کی ا یک اسپتال پر بمباری میں 30 افراد کی ہلاکتوں پر اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تحریری اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ شامی انتظامیہ اور روس، جنیوا میں سیاسی ٹرانزٹ سلسلے کے حوالے سے منعقدہ ہر مذاکرات کے دوران اس قسم کے حملوں میں تیزی لاتے ہیں ، جس کا مقصد سلسلہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کو ہدف بنانے والے یہ حملہ واضح طور پر جنگی جرائم کا عکاس ہے۔
دوسری جانب شام میں اہم سطح پر اپنی ماہیت کو کھونے والے فائر بندی کے عمل درآمد کو آج سے دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
جس کے مطابق لازکیہ میں 72 گھنٹے جبکہ دمشق میں 24 گھنٹوں کے لیے فائر بندی نافذ رہے گی۔