یمن، موقالہ شہر کو القاعدہ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا

یمن میں خانہ جنگی   کے  نقصانات  میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے

477632
یمن، موقالہ شہر کو القاعدہ  کے قبضے سے  چھڑا لیا گیا

یمنی   فوج نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی تحویل میں ہونے والے شہر   موقالہ کو    واپس  لے لیا ہے۔

ملک میں  فائر بندی کے دائرہ  کار میں    شامل نہ ہونے والی داعش اور  القاعدہ کی  طرح  کے دہشت گرد گروہوں کے  خلاف   آپریشنز کا    سلسلہ  بدستور جاری ہے۔

تازہ آپریشن  میں   موقالہ      کو القاعدہ  کے چنگل سے   نجات دلائی  گئی ہے،سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں کی مدد حاصل ہونے والی یمنی فوج    اس شہر میں     داخل ہو گئی اور  تمام تر  اہم دفاتر کو اپنی    تحویل میں لیا۔

ملک میں  جھڑپیں  ہونے والے طرفین     نے   دس اپریل  کو   اقوام متحدہ کی اپیل پر  کویت مذاکرات سے پیشتر      خیر سگالی      کے طور پر   فائر بندی کا اعلان   کیا تھا۔ 

دوسری جانب  یمن میں خانہ جنگی   کے  نقصانات  میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایک سال سے جاری جنگ      کے باعث   تقریباً   ڈیڑھ ملین    افراد     روزگار کے مواقع کھو  بیٹھے ہیں اور  ملکی معیشت  زبوں حالی کی شکار ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں