یمن: امن مذاکرات  تیسرے دن میں داخل ہو گئے

10 اپریل  کو نافذ العمل ہونے والی فائر بندی کے باوجود فریقین مفاہمت میں مشکلات   کا سامنا کر رہے ہیں

477028
یمن: امن مذاکرات  تیسرے دن میں داخل ہو گئے

یمن میں بحران کے حل کے لئے شروع کروائے گئے  امن مذاکرات  تیسرے دن میں داخل ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لئے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے کویت میں جاری مذاکرات میں فریقین بلواسطہ شکل میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

10 اپریل  کو نافذ العمل ہونے والی فائر بندی کے باوجود فریقین مفاہمت میں مشکلات   کا سامنا کر رہے ہیں۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے "کولیشن کے طیاروں کی پروازوں کو بند کرنے اور سیاسی عمل کے آغاز" کے مطالبے پر توجہ نہیں دے رہی۔

تاہم حکومتی حکام   کا کہنا ہے کہ مخالفین بنیادی موضوعات پر بات کرنے سے بچنے کے لئے محض بہانے بنا رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مذاکرات کے چوتھے روز تاحال کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی۔



متعللقہ خبریں