یمن امن مذاکرات کا آغاز،فریقن کے مابین مفاہمت کی کوششیں

یمن مذاکرات کا آغاز کویت میں ہوا جن کا مقصد13 ماہ سے جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کو ختم کروانا ہے

475814
یمن امن مذاکرات کا آغاز،فریقن کے مابین مفاہمت کی کوششیں

یمن مذاکرات کا آغاز کویت میں ہوا۔

ان امن مذاکرات کا مقصد13 ماہ سے جاری کشیدگی اور خانہ جنگی کو ختم کروانا ہے۔

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی منعقدہ ان مذاکرات میں حکومت مخالف حوثیوں کے وفد، معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس اور سعودی نواز صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی قیادت کے درمیان مفاہمت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فوج نے گزشتہ سال مارچ سے حوثی شیعہ ملیشیا کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک 6400 افراد ہلاک اور تقریباً 3 ملین افراد

در بدر ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں