صدراوباما کی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت،مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکی صدر براک اوباما نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے ایران، یمن اور شام میں جاری بحرانوں، القاعدہ اور داعش کے خلاف جنگ سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے

475826
صدراوباما کی خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت،مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکی صدر براک اوباما نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے ایران، یمن اور شام میں جاری بحرانوں، القاعدہ اور داعش کے خلاف جنگ سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ سال کیمپ ڈیوڈ میں تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تھی اور اس میں انھوں نے بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے متعلق خلیجی رہنماوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی تھی۔

ریاض میں اجلاس کے آغاز سے قبل امریکی صدر اور دوسرے خلیجی رہنماوں نے خوشگوار ماحول میں تصاویر بنوائی ۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ،وزیر خارجہ جان کیری ،صدر اوباما کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔



متعللقہ خبریں