جنیوا شام مذاکرات مخالفین کے بغیر بھی جاری رکھے جائینگے، مستورا

ہم مذاکرات کے سلسلے کے منقطع ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہمیں فائر بندی پر عمل درآمد کو جاری رکھنے اور انسانی امداد کی ترسیل کے عمل میں تیزی لانی ہو گی

475906
جنیوا شام مذاکرات مخالفین کے بغیر بھی جاری رکھے جائینگے، مستورا

اقوام متحدہ کے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ شام مذاکرات مخالفین کی شمولیت کے بغیر ہی جاری رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا نے سوئس چینل RTS سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ مخالفین کی طرف سے تشکیل کردہ مذاکرات اعلی کمیٹی کے جنیوا مذاکرات کو التوا میں ڈالنے کے باوجود اقوام متحدہ نے مذاکرات کو باقی ماندہ طرفین کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مذاکرات کے سلسلے کے منقطع ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہمیں فائر بندی پر عمل درآمد کو جاری رکھنے اور انسانی امداد کی ترسیل کے عمل میں تیزی لانی ہو گی۔

دوسری جانب مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا وفد آج جنیوا سے روانہ ہو جائیگا، البتہ تیکنیکی معاملات پر بات چیت کے لیے چند افراد وہیں پر قیام کریں گے۔



متعللقہ خبریں