اسد کی اقتدار پر رہنے کی ضد، مخالفین جنیوا چھوڑ گئے

شامی مخالفین کے مذاکراتی وفد نے صدر بشار الاسد کے اقتدار پر بضد رہنے اور فائر بندی کی مخالفت کی بنا پر جنیوا مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

474362
اسد کی  اقتدار پر رہنے کی ضد، مخالفین جنیوا چھوڑ گئے

شام میں فائر بندی کے اعلان کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسد نواز فوج نے روسی فضائیہ کے ساتھ لازکیہ،عدلیب اور دمشق کے مضافات میں بمباری کی جس میں 61 افراد ہلاک ہو گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس کاروائی میں خاص کر کوہ ترکمین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بمباری سے پانچ مختلف مقامات پر واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

شامی فضائیہ کے طیاروں نے عدلیب سے ملحقہ دو قصبوں اور دمشق کے قریب بمباری کی جس میں 47 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ان افراد میں زیادہ ترک تعداد خواتین اور بچوں کی تھی ۔

اس اثنا میں شامی مخالفین کے مذاکراتی وفد نے صدر بشار الاسد کے اقتدار پر بضد رہنے اور فائر بندی کی مخالفت کی بنا پر جنیوا مذاکرات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ وفد کے بعض ارکان نے اقوام متحدہ کے شامی امور کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا سے بات چیت کےلیے جنیوا میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں