شام میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

ووٹ ڈالنے کے لیے شا م میں سات ہزار سے زائد مرکز قائم کیے گئے ہیں ۔ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہو ا

470380
شام  میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

آج شام میں عام انتخابات ہو رہے ہیں ۔

ووٹ ڈالنے کے لیے شا م میں سات ہزار سے زائد مرکز قائم کیے گئے ہیں ۔ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہو ا ۔صدر اسد اور ان کی اہلیہ نے دمشق کے ایک کتب خانے میں ووٹ ڈالے ۔انتخابات میں 3500 امیدوار پارلیمنٹ کی 250 نشستوں کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں ۔ کل نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ مغربی ممالک اس نظریے کا دفاع کر رہے ہیں کہ ان انتخابات سے جنیوا میں جاری امن مذاکرات کو نقصان پہنچے گا جبکہ شامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چار سال بعد ہونے والے انتخابات قانونی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا امن مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

دریں اثناء شامی ترکوں کی انجمن کے سیکریٹری جنرل احمد وزیر نے کہا ہے کہ شام کی نصف آبادی بیرونی ممالک میں ہے اور ملک کا 80 فیصد جنگ کی لپیٹ میں ہے ۔ان حالات میں انتخابات کروانا مضحکہ خیز ہے ۔ صدر اسد کے زیر کنٹرول دو شہروں میں ہی انتخابات ہوئے ہیں ۔ انتخابات یہ صدر اسد کی چال ہے۔ اگر انھوں نے انتخابات کروانے ہیں تو پھر ترکی، اردن ،لبنان اور دیگر ممالک میں موجود شامی باشندوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے ۔ ان انتخابات کے نتائج ناقابل قبول ہیں کیونکہ یہ قانون کے خلاف ہیں ۔




متعللقہ خبریں