یمن کا سرکاری وفد 18 اپریل کو کویت کے مذاکرات میں حصہ لے گا

یمن کی خبر رساں ایجنسی صباح کی اطلاع کے مطابق یمن کے صدر عبدالربو منصور ہادی ان کے ڈپٹی محسن الحمار اور وزیراعظم احمد بن دگر نے سعودی عرب کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ہے

468106
یمن کا سرکاری  وفد 18 اپریل کو  کویت کے مذاکرات میں حصہ لے گا

یمن لے صدر عبدالربو منصور ہادی نے کہا ہے کہ سرکاری وفد 18 اپریل کو کویت میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لے گا۔

یمن کی خبر رساں ایجنسی صباح کی اطلاع کے مطابق یمن کے صدر عبدالربو منصور ہادی ان کے ڈپٹی محسن الحمار اور وزیراعظم احمد بن دگر نے سعودی عرب کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

یمن کے صدر ہادی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ملک میں امن کے قیام ، حوثیوں کے ہتھیار پھینکنے اور سیاسی مذاکرات کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام کے لیے اخلاقی ذمہ داریوں کو وہ پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں