شام میں اس دفعہ ہلاکتوں کا سبب جعلی شراب

انتظامیہ اور دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD کے زیر کنٹرول علاقے حاسکہ میں جعلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

461097
شام میں اس دفعہ ہلاکتوں کا سبب جعلی شراب

خانہ جنگی کے پنجے میں آئے ہوئے ملک شام میں اس دفعہ ہلاکتوں کا سبب جعلی شراب بنی ہے۔

انتظامیہ اور دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD کے زیر کنٹرول علاقے حاسکہ میں جعلی شراب پینے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بیسیوں افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

علاقے کے ایکٹیوسٹوں کے مطابق شراب میں پینٹ اور پرفیوم میں استعمال کئے جانے والے 'وُڈ الکحل ' کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکٹیوسٹوں کے مطابق حالیہ دنوں میں PYD کے زیر کنٹرول علاقوں میں کثیر تعداد میں بغیر لائسنس ریسٹورینٹ اور نائٹ کلب کھل گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں