مذاکراتی میز پر ہماری موجودگی اسرائیلی موقف پر منحصر ہے :عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لاتےہوئے مسئلہ فلسطین کا پر امن اور سیا سی حل تلاش کیا جائے۔

460538

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی "وافا" کے مطابق صدر عباس نے رم اللہ میں واقع فلسطینی انتظامیہ کے مرکزی دفتر میں" مشرقی یہودی اتحاد" کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر صدر عباس نے کہا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتےہیں جو کہ اسرائیل کے ساتھ بہتر ہمسائیگی کے رشتوں کو فروغ دے گی ۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس مسئلے کےلیے مذاکراتی میز پر آنے کو خواہاں ہیں جس کےلیے فلسطینی سر زمین پر یہودی بستیوں کا قیام روکا جائے مگر اسرائیلی حکومت اس معاملے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر ہی ہے۔

صدر عباس نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم یہودی وفود کے ساتھ ملاقات کرتےہوئے اپنا موقف واضح کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ہم اپنی سر زمین کو داعش اور النصرہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ،اور اگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضۃ ختم ہو گیا تو ایسا کرنا ممکن ہوگا۔

متعللقہ خبریں