عراق: داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراق کے شہر موصل کو داعش سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

457394
عراق:  داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراق کے شہر موصل کو داعش سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

عراقی محکمہ دفاع کے مطابق ،موصل شہر کو داعش سے پاک کرنے کےلیے"فتح "نامی آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت موصل سے 50 کلومیٹر دور مخمور کے قریب واقع 5 دیہاتوں کو داعش کے چنگل سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک دیہات پر عراقی فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دیہات پر دوبارہ قبضے کےلیے داعش اور فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں