شام میں مخالفین نے اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا

ترکی میں موجود سریئن نیشنل کوالیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ایک دیرینہ رکن ُانس العبدہ کو نیا صدر منتخب کیا گیا ہے جو کہ خالد خوجہ کی مدت صدارت ختم ہونے پر ان کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گےشام میں مخالفین نے اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

445499
شام میں مخالفین نے  اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا

شام میں مخالفین نے اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

ترکی میں موجود سریئن نیشنل کوالیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ایک دیرینہ رکن ُانس العبدہ کو نیا صدر منتخب کیا گیا ہے جو کہ خالد خوجہ کی مدت صدارت ختم ہونے پر ان کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مزید تین ارکان کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے۔

یہ گروپ ایک وقت میں اہم مرکزی حزب مخالف کا گروپ تھا اور اب یہ سعودی عرب کی حمایت میں بننے والی اعلیٰ سطحیٰ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہے جو شام کی حکومت کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات میں شرکت کرے گی۔

امریکہ اور روس کی طرف سے شام میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے باوجود ایسی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ شامی فورسز نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ریاض حجاب نے پیرس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شامی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے ابھی تک باغیوں کے زیر تسلط علاقوں کا نہ تو محاصرہ ختم کیا ہے اور نہ ہی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے ایک ہفتے کے دوران 35 عام شہریوں سمیت 132 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں