داعش کے ہاتھ لیبیا تک پہنچ گئے:جھڑپوں میں اضافہ

لیبیا میں حالیہ طور پرداعش نے تیل کے ایک گودام پرحملہ کر دیاجس کے دوران ہونے والی جھڑپ میں تیل کے چار ٹینکوں میں آگ لگ گئی

424066
داعش کے ہاتھ لیبیا تک پہنچ گئے:جھڑپوں میں اضافہ

لیبیامیں داعش نےتیل کے کنووں پر حملوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

حالیہ طور پرداعش نے تیل کے ایک گودام پرحملہ کر دیاجس کے دوران ہونے والی جھڑپ میں تیل کے چار ٹینکوں میں آگ لگ گئی ۔

لیبیا کے محکمہ تیل کے سربراہ مصطفی ثنا٫اللہ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت سے 650 کلومیتردور واقع الہلالی کے علاقے میں تیل کے چار ٹینکوں کو آگ لگا دی گئی جس سے کافی مالی نقصان عمل میں آیا ہے۔

ثنا ٫اللہ نے بتایا کہ علاقے میں تیل کے گوداموں پر قبضے کےلیےداعش نے حملوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے مصراطہ اور بن غازی کے درمیان حساس نوعیت کے علاقے بن جواد پر قبضہ کرلیا تھا جس میں قبضے سے قبل 8500 افراد آبادتھے۔



متعللقہ خبریں