شام میں اسد حکومت نے انسانی حقوق پامال کیے ہیں:حقوق انسانی تنظیم

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے نے ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت کے اذیتی مراکز میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کی دستیاب تصاویر اِس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ اسد حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے

412458
شام میں اسد حکومت نے انسانی حقوق پامال کیے ہیں:حقوق انسانی تنظیم

حقوق انسانی کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ شامی حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔
اِس مناسبت سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے نے ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شامی حکومت کے اذیتی مراکز میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کی دستیاب تصاویر اِس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ اسد حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ تصاویر بشار الاسد کی حکومت کے مظالم کی ایسی مستند اور قابلِ یقین ثبوت ہیں کہ حکومتی حراستی مراکز میں قیدیوں کو کیسے ہولناک حالات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
انسانی حقوق کے ادارے نے اِن تصاویر کو جمع کرنے کے بعد نو ماہ تک چھان بین کا عمل جاری رکھ
ا۔ اِس عرصے کے دوران اٹھائیس ہزار سے زائد تصاویر کا باریک بینی کے ساتھ مشاہدہ کیا گیا۔
یہ تمام تصاویر شامی فوج کے ایک منحرف کے ذریعے شام سے باہر منتقل کی گئی تھیں۔ اِس شخص کو ’سیزر‘ کے خفیہ نام سے پکارا جاتا ہے۔ تصاویر حاصل کرنے والے ذریعے کے بارے میں اِس سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ منحرف فوجی کو اِن تصاویر تک رسائی کیسے حاصل ہوئی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں