یمن میں 7 روزہ فائر بندی کا اطلاق

مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہونے والی فائر بندی کا اطلاق 7 روز تک جاری رہے گا

409391
یمن میں 7 روزہ فائر بندی کا اطلاق

یمن میں سات روزہ فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی قوتوں نے طرفین کے درمیان جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات کی بنا پر 7 روزہ فائر بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ یمنی صدر عبدالربوع منصور حادی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہونے والی فائر بندی کا اطلاق 7 روز تک جاری رہے گا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں