یمن میں سات روزہ فائر بندی کا اعلان متوقع

یمن کے صدر عبدل رابی منصور حادی نےکہا ہے کہ انھوں نے سات روز تک فائر بندی کا اعلان کرنے کے ارادے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے ۔

403825
 یمن  میں  سات روزہ فائر بندی کا اعلان متوقع

یمن کے صدر عبدل رابی منصور حادی نےکہا ہے کہ انھوں نے سات روز تک فائر بندی کا اعلان کرنے کے ارادے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ مخالفین کیساتھ مذاکرات کی تاریخ 15 دسمبر ہے اور اس تاریخ سے فائر بندی کا اعلان کیا جائے گا ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور سلامتی کونسل کو ارسال کردہ تحریری خط میں یہ واضح کیا کہ حکومت یمن خونریزی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے مخالفین کیساتھ مذاکرت شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔ 15 دسمبر سے سات دن تک فائر بندی کی جائے گی ۔ حکومت نے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اگر حوثیوں نے بھی اس فائر بندی کی خلاف ورزی نہ کی تو یہ فائر بندی کی مدت خود بخود بڑھتی جائے گی ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ حوثی اس فائر بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یمن میں ہونے والی فائر بندی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور طرفین نے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں