غزہ میں سرنگ بیٹھنے سے 21 افراد محصور

غزہ میں مصری فوج کی جانب سے ایک سرنگ میں پانی بھرنے کی وجہ سے سرنگ بیٹھ گئی ہے جس کی وجہ سے 21 فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہری دفاع کے امور کے ترجمان محمد ال مدینہ نے کہا کہ سرنگ کے بیٹھ جانے کے وقت 28 مزدورموجود تھے جن میں سے سات کو بچالیا گیا ہے

403819
غزہ میں  سرنگ بیٹھنے سے 21 افراد محصور

غزہ میں مصری فوج کی جانب سے ایک سرنگ میں پانی بھرنے کی وجہ سے سرنگ بیٹھ گئی ہے جس کی وجہ سے 21 فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
شہری دفاع کے امور کے ترجمان محمد ال مدینہ نے کہا کہ سرنگ کے بیٹھ جانے کے وقت 28 مزدورموجود تھے جن میں سے سات کو بچالیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے محاصرے کی وجہ سے سن 2007 سے بند رفاہ سرحدی چوکی سے آمدو رفت نہ ہونے کی وجہ سے ان سرنگوں کے ذریعے آمدو رفت کا سلسلہ جا ری تھا۔
انہیں سرنگوں کے ذریعے مصر اور غزہ کے درمیان اشیاء کو بھی تبادلہ کیا جاتا تھا اور خاص طور پر ایندھن کو ان سرنگوں ہی کے ذریعے غزہ پہنچایا جاتا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں