تیونس میں خود کش حملہ۔ 12 افراد ہلاک 17 زخمی

تیونس میں صدارتی محافظ ڈویژن کو لے جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔

422095
 تیونس میں خود کش حملہ۔ 12 افراد ہلاک  17 زخمی


تیونس میں صدارتی محافظ ڈویژن کو لے جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایک خود کش بم حملہ تھا ۔ خود کش حملہ آور نے یہ حملہ پولیس کے اہلکاروں کے اجتماعی مرکز پر اسوقت کیا جب پولیس کے اہلکار بس میں سوار ہو رہے تھے ۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی نے مول نہیں لی ہے ۔خود کش حملے کے بعد حکومت نے ملک میں ہنگامی حالات نافذ کرتے ہوئے کرفیو لگا دیا ہے ۔ ترکی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور تیونس کے عوام سے تعزیت کی گئی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ تیونسں جمہوریت اور خوشحالی کے قیام کے اس دور میں دہشت گرد ی پر قابو پانے میں کامیاب رہے گا اور ترکی ماضی کیطرح مستقبل میں بھی تیونس کی ہر ممکنہ امداد کے تیار رہے گا ۔
یاد رہے کہ تیونس میں سیاحتی سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کرنے والے ماردو میوزیم حملے میں 21 افراد اور ایک ہوٹل پر حملے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں