غزہ:اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ،35 افراد زخمی

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 35 فلسطینی زخمی ہو گئے

420088
غزہ:اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ،35 افراد زخمی

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 35 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
اس واقعے سے متعلق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ سرحدی پٹی پر متعدد فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری جس کے جواب میں فوجیوں نے اصلی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ۔
القدرہ نے بتایا کہ اس واقعے میں متعدد اخباری نمائندے آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کا بھی شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے نتیجے میں فلسطینی گاہے بگاہے مظاہرے کر رہے ہیں جنہیں روکنے کےلیے اسرائیلی فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں