بانجھ شوہر کی دہائی،بیوی بے وفا ہے طلاق چاہیئے

مصرمیں پانچ بچوں کے باپ کی حالت اس وقت بے قابو ہو گئی جب اسے ڈاکٹروں نے بتایاکہ وہ بانجھ ہے جس پر اس نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے

418124
بانجھ شوہر کی دہائی،بیوی بے وفا ہے طلاق چاہیئے

مصرمیں پانچ بچوں کے باپ کی حالت اس وقت بے قابو ہو گئی جب اسے ڈاکٹروں نے بتایاکہ وہ بانجھ ہے
اس واقعے پر بیوی کو بے وفا قرار دیتے ہوئے موصوف نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر ل ہے۔مصری شخص نے قاہرہ کی عدالت کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی اسے گزشتہ دس سالوں سے دھوکہ دے رہی تھی اوروہ اسے طلاق دینا چاہتا ہے اور عدالت سے اپیل ہے کہ اسے سنگسار کیا جائے
خبرکے مطابق مصری شخص نے عدالت کو بتایا ہے کہ اسے حادثاتی طور پر اس بات کا پتہ چلا ہے کہ وہ بانجھ ہے اور یہ پانچوں بچے اس کے نہیں ہیں ۔
اس نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ وہ عمومی معائنےکیلئے اسپتال گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ وہ تولیدی خصوصیات سے محروم ہے اور بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں ۔
مصری شخص نے عدالت کو اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ بے وفا ہے ، بچے میرے نہیں ہیں ،وہ کئی سالوں سے مجھے مسلسل دھوکہ دے رہی ہے ،میں پاگل ہو رہا ہوں اوراب یہ عورت میری بیوی نہیں رہ سکتی اس نے نہ صرف میری مردانگی پر حملہ کیا ہے بلکہ کئی سالوں تک قابل اعتراض تعلقات استوار کر رکھےہیں جس پر ایسی عورت کوزندہ نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے سنگسار کر دیا جانا چاہیئے ۔
اس بارے میں خاتون کابیان جاری نہیں کیا گیا تاہم عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں