مصری فوجیوں کی فائرنگ ،فلسطینی ماہی گیرہلاک

مصری فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاح کے قریب فائرنگ کر دی جس سے ایک 18 سالہ فلسطینی ماہی گیر ہلاک ہو گیا

411697
مصری فوجیوں کی فائرنگ ،فلسطینی ماہی گیرہلاک

مصری فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفاح کے قریب فائرنگ کر دی جس سے ایک 18 سالہ فلسطینی ماہی گیر ہلاک ہو گیا ۔
خبر کے مطابق ، مصری فوجیوں نے ایک فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کر دی جس سے فراس مقداد نامی ایک فلسطینی پیٹ میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔
اس نوجوان کا بے جان جسم ابو یوسف النجار اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
غزہ کے ماہی گیروں کی انجمن کا کہنا ہے کہ مصری حکام اپنی سمدری حدود کے قریب سے گزرنے والوں پر فائرنگ کرتے ہیں اور انہیں گرفتار کرلیتے ہیں۔
دریں اثنا ، اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن میں یہودی آباد کاروں چاقو کے وار کرنے کے شبے میں ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے سے اب تک اسرائیلی تشدد کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں