یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے' اسماعیل ولد الشیخ احمد' یمن میں امن مذاکرات کو جاری رکھنے کے موضوع پر بات چیت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے

361446
یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری

یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
تائز شہر میں حوثیوں اور صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حوثیوں کی طرف سے تائز شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی مقامات پر راکٹ حملوں میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن کے طیاروں کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں تنظیم کی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے' اسماعیل ولد الشیخ احمد' یمن میں امن مذاکرات کو جاری رکھنے کے موضوع پر بات چیت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
احمد ریاض میں یمن کے صدر عبدالربو منصور ہادی اور ان کے نائب خالد بہا کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں حوثیوں کے ساتھ التوا میں ڈالے گئے مذاکرات کے آغاز کے لئے نئی تاریخ کے تعین پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق یمن کی حکومت اور حوثیوں کے درمیان ماہِ اکتوبر کے اواخر میں سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہونا تھے جنہیں التوا میں ڈال دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں