اسرائیل میں اسحاق رابن کی یاد منائی گئی

تل ابیب میں ہزاروں افراد نے بیس سال قبل ہلاک کیے جانے والے اسرائیل کے سابق وزیراعظم اسحاق رابن کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک افراد نے وزیراعظم نتن یا ہو کی فلسطین سے متعلق سخت پالیسی کو ہدفِ تنقیدبنایا

406566
اسرائیل میں اسحاق رابن کی یاد منائی گئی

اسرائیل میں اسحاق رابن کی یاد منائی گئی۔
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے بیس سال قبل ہلاک کیے جانے والے اسرائیل کے سابق وزیراعظم اسحاق رابن کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں شریک افراد نے وزیراعظم نتن یا ہو کی فلسطین سے متعلق سخت پالیسی کو ہدفِ تنقیدبنایا۔
شرکاء نے " خوف سے نجات، امیدکے لیے ہاں" کے بینرز اتھا رکھے تھے۔ متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اس موقع پر ویڈیو پیغام بھی نشر کیا جس میں انہوں نے اسحاق رابن کی تعریف کی۔اس تقریب میں شریک متحدہ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے بھی اسحاق رابن کی جانب سے علاقے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اسحاق رابن 1995 میں تل ابیب میں امن مظاہرے کے دوران دائیں باوزو کے ایک انتہا پسند کے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں