الاسد کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے

ان بے دھڑک ظالموں کے مقابل دنیا انتہائی بے اطمینان کرنے کی شکل میں کسی فالج زدہ کی طرح ردعمل پیش کر رہی ہے۔ بان کی مون

361311
الاسد کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مستقبل کے بارے میں ملک کے عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے۔
بان نے اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں عالمی بحرانوں اور ان کے مقابل اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات پر بات چیت کے لئے بین الاقوام ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ پیٹر ماورر کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ کل شام میں انتظامی فورسز کی طرف سے اتوار بازار کی جگہ پر فضائی حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
زیر محاصرہ علاقوں میں فضائی حملوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بان نے شام میں تشدد کے فوری طور پر بند ہونے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے کہا کہ شام یا دنیا کی کسی بھی جگہ پر درپیش بحرانوں کو عسکری طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکے گا۔
بان کی مون نے کہا کہ ہر روز ارادی شکل میں شہریوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے، اغوا کیا جا رہا ہے ، یمن کے ہسپتال پر حملے کے ساتھ مارچ سے لے کر اب تک 39 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری مجرموں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
بان نے کہاکہ " ان بے دھڑک ظالموں کے مقابل دنیا انتہائی بے اطمینان کرنے کی شکل میں کسی فالج زدہ کی طرح ردعمل پیش کر رہی ہے"۔
انہوں نے ویانا میں شام کے مذاکرات پر ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جنیوا میمورینڈم سے لے کر اب تک بین الاقوامی کرداروں کے درمیان پہلی دفعہ تمام ممالک کی شرکت سے پُر معنی اتفاق رائے طے پایا ہے"۔
ماورر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ہلال احمر کمیٹی کے درمیان پہلی دفعہ ملاقات ہوئی ہے جس کا مقصد عالمی بحرانوں کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔
انہوں نے مسلح جھڑپوں میں شہریوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کے احترام کی اپیل کی۔
اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ہلال احمر کمیٹی نے بین الاقوامی برادری سے جرائم کے سزا کے بغیر نہ رہنے، پناہ گزینوں کے ساتھ تعاون کرنے، زیادہ آبادی والی جگہوں پر بھاری اسلحے کا استعمال نہ کرنےاور انسانی امداد کی ترسیل کے لئے مشترکہ اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں