روسی مسافر بردار طیارہ مصر میں گر کر تباہ

اطلاع کے مطابق طیارہ مصری شہر شارم الاشیخ سے روس واپس لوٹ رہا تھا کہ پرواز کے 23 منٹ بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا

360886
روسی مسافر بردار طیارہ مصر میں گر کر تباہ

روسی ہوائی فرم کواگالی ماویا کا مسافر بردار طیارہ مصر کے جزیرہ نما علاقے سینا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے پر 212 مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے۔
مسافر طیارے کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ پرواز کے 23 منٹ بعد ہی منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد اس طیارے کے مصر کے صحرا میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
طیارے پر موجود 212 مسافروں کی اکثریت شارم الا شیخ میں چھٹیاں منانے کے بعد وطن لوٹنے والے روسی سیاحوں پر مشتمل تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں