شامی طیاروں کی بمباری ، 47 افراد ہلاک 100 زخمی

اسد قوتوں کیطرف سے دمشق کے مشرقی علاقے دوما پر گیارہ میزائل فائر کرنے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں ۔

404575
شامی طیاروں کی بمباری ، 47 افراد ہلاک  100 زخمی



شام میں اسد قوتوں کیطرف سے دمشق کے مشرقی علاقے دوما پر گیارہ میزائل فائر کرنے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں ۔
سول ڈیفنس کےحکام سے حاصل معلومات کیمطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں میزائل گرے ہیں وہاں سخت مالی نقصان بھی ہو اہے ۔
اسی طرح کل شامی فوج کے طیاروں نے دوما کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 شہری ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں ۔مخالفین کے زیر کنٹرول دوما کے علاقے کا سرکاری افواج نے تین سال سے محاصرہ کر رکھا تھا ۔ بمباری کیوجہ سے علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی ہے اور پینے کےپانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں