روسی جنگی طیاروں کی شام کے ہسپتال پر بمباری ، 13 افراد ہلاک

روسی جنگی طیاروں کیطرف سے ایک ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

404180
 روسی جنگی طیاروں کی شام کے ہسپتال پر بمباری ، 13 افراد ہلاک


روس کیطرف سے 30 ستمبرسے شامی مخالفین کے ٹھکانوں پر شروع کی جانے والی بمباری میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
امریکی حکام کیمطابق 20 اکتوبر کو ادلیب میں روسی جنگی طیاروں کیطرف سے ایک ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ان میں ہسپتال کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں ۔ اس وقت شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے علاوہ روس اور امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارے داعش اور دوسرے باغی گروپوں پر فضائی بمباری کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
دریں اثناء امریکی چینل فوکس نے یہ دعوی ٰ کیا ہے کہ روس نے دس روز تک ایران کے راستے ایک دن میں دو بار شام کو اسلحہ پہنچا نے میں مدد کی ہے۔اس طرح روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایران پر اسلحے کی پابندیوں کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں