شام کے مسئلے کا سفارتی طریقوں سے حل کرنے کا سلسلہ جاری

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں میں گزشتہ جمعے کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد شام کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی غرض سے دنیا کی بڑی طاقتوں کے اعلیٰ سفارت کار ملاقات کر رہے ہیں۔ روس، امریکا، سعودی عرب اور ترکی کے سفارتکاروں کا شام کے بحران کے سلسلے میں مذاکرات کا یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا دور ہے

403513
شام کے مسئلے کا سفارتی طریقوں سے حل کرنے کا سلسلہ جاری

شام کے مسئلے کا سفارتی طریقوں سے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں میں گزشتہ جمعے کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد شام کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی غرض سے دنیا کی بڑی طاقتوں کے اعلیٰ سفارت کار ملاقات کر رہے ہیں۔ روس، امریکا، سعودی عرب اور ترکی کے سفارتکاروں کا شام کے بحران کے سلسلے میں مذاکرات کا یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا دور ہے۔
کل جمعے کو علاقائی طاقتوں کے درمیان، جس میں ایران بھی شامل ہے شام کے بحران پر بات چیت ہوگی۔ ایران کو پہلی بار شام کے تنازعے کے حل کے بارے میں بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ جواد ظریف کریں گے جبکہ جمعے کی اس کانفرنس میں برطانیہ، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی، لبنان اوریورپی یونین کے چوٹی کے سفارتکار حصہ لیں گے۔ عالمی برادری کی طرف سے چار سال سے جاری شام کی خانہ جنگی کے خاتمے پر زور دیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں