حوثیوں نے 8 بچوں کو زخمی کر دیا

یمن کے شہر طائز میں کمزور پڑنے والے حوثی عسکریت پسندوں کی انتقامی کاروائیاں جاری ہیں

353957
حوثیوں نے 8 بچوں کو زخمی کر دیا

یمنی شہر طائز میں حوثی عسکریت پسندوں کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 8 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
تحریک انصاراللہ یعنی حوثیوں کے شاہراہ تحریر پر توپ کے گولے کے ساتھ حملے میں 8 بچے جبکہ ایک دوسرے علاقے میں نشانہ باز حوثیوں کا ہدف بننے والی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
خیال رہے کہ حوثی طبقے کے سال کے اوائل میں ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد سے سیاسی عدم استحکام کا ماحول پیدا ہونے والے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی قوتوں نے ماہ مارچ میں باغیوں کے خلاف فوجی کاروائی شروع کی تھی۔
باغیوں اور ملکی انتظامیہ کے وفادار گروہوں کے درمیان ملک کے مختلف شہروں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں