عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیے جانے کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ عراقی دارالحکومت بغداد کےمختلف علاقوں پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں

387379
عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے مختلف علاقوں پر قبضہ کیے جانے کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
عراقی دارالحکومت بغداد کےمختلف علاقوں پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔
بتایا گیا ہےکہ ایک خودکش بمبار نے ہفتے کے روز اس چوکی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار عام شہری بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق ماہ ستمبر میں عراق میں تشدد کے واقعات میں 717 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 216 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ماضی میں اس طرز کے دہشت گردانہ واقعات میں بھی دہشت گرد تنظیم داعش ملوث رہی ہے۔
عراق میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات دارالحکومت بغداد میں ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں