اسرائیل کی فلسطین پر مزید ایک جارحیت

اسرائیلی جنگی طیارے نے علاوہ ازیں بیت لاہیہ بلدیہ اور غزہ کے جنوب میں واقع حماس کی فوجی شاخ عزت الدین الا قاسم کی بریگیڈز کے فوجی اور عسکری تربیتی اڈے پر بمباری کی

348080
اسرائیل کی فلسطین پر مزید ایک جارحیت

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب میں واقع الا صودانیہ علاقے میں فلسطینی وزارت داخلہ سے منسلک بحری قوتوں کے ایک اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیارے نے علاوہ ازیں بیت لاہیہ بلدیہ اور غزہ کے جنوب میں واقع حماس کی فوجی شاخ عزت الدین الا قاسم کی بریگیڈز کے فوجی اور عسکری تربیتی اڈے پر بمباری کی۔
حملوں میں کوئی شخص ہلاک یا پھر زخمی نہیں ہوا تو ہدف بنائی جانے والی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے بعد میں غزہ کے آسمانوں پر پروازوں کے عمل کو جاری رکھا۔
رات گئے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے ایک میزائل کو "آئرن ڈوم " فضائی دفاعی نظام کے ذریعے گرا دیا گیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں