سانحہ منی میں چار ہزار سے زائد حاجی ہلاک ہو ئے ہیں: ایرانی دعوی

ایران نے دعوی کیا ہے کہ دوران حج منی میں بھگدڑ مچنے سے 4 ہزار 700 افراد ہلاک ہو ئے ہیں

347837
سانحہ منی میں چار ہزار سے زائد حاجی ہلاک ہو ئے ہیں: ایرانی دعوی

ایران نے دعوی کیا ہے کہ دوران حج منی میں بھگدڑ مچنے سے 4 ہزار 700 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
یہ دعوی ایرانی محکمہ مناسک حج و اوقاف کے صدر نے کیا ہے۔
صدر نے دعوی کیا کہ تاحال 21 عدد ٹرکوں میں پڑی تین ہزار نعشیں شناخت کی منتظر ہیں۔
دریں اثنا ، جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب پر تنقید کر تے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ۔
روحانی نے کہا کہ مذہبی فریضےکی ادائیگی کےلیے وہاں موجود زائرین کو سعودی حکام کی نا اہلی اور بد انتظامی نے مروایا ہے ۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے چوروں گوشوں سے آنے والے مسلمانوں کی جانوں سے کھیلنے کو ایک قدرتی آفت قرار دینا کسی طور مناسب نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں