یہودی دوبارہ مسجد لاقصیٰ میں داخل ہو گئے

اسرائیل میں یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ آج صبح دوبارہ مسجد لالقصیٰ میں داخل ہو گیا ۔

351054
یہودی دوبارہ مسجد لاقصیٰ میں داخل ہو گئے


اسرائیل میں یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ آج صبح دوبارہ مسجد لالقصیٰ میں داخل ہو گیا ۔

مسجد الاقصیٰ کے سربراہ عمر کسوانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس کیساتھ یہودیوں کا ایک گروپ المغرب دروازے سے مسجد کے صحن میں داخل ہو گیا لیکن حالات پر سکون ہیں ۔ سال نو کی تعطیلات کیوجہ سے اتوار کے روز تقریباً 50 یہودی وزیر زراعت عوری آئریل کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو گئے تھے ۔فلسطینیوں کیطرف سے یہودیوں کے مسجد میں داخلے کے خلاف احتجاج کرنے کیوجہ سے پولیس نے ان پر آنسو گیس پھینکی اور ان پر ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ کل بھی اسرائیلی فوجی بوٹوں کیساتھ مسجد میں داخل ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد جھڑپیں ہوئی تھیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں