وزیر اعظم العبادی کے بد عنوانیوں کے خاتمےکے لیےاہم فیصلے

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بد عنوانیوں کیخلاف جدوجہد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں ۔

377444
وزیر اعظم العبادی کے بد عنوانیوں کے خاتمےکے لیےاہم فیصلے


عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے بد عنوانیوں کیخلاف جدوجہد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں ۔
انھوں نے وزراء اور ڈائریکٹر جنرلز کو ان کے فرائض سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کی جگہ ان کے نائبین کو فرائض سونپ دئیے ہیں ۔ عراق میں جاری بد عنوانیوں کے خلاف عوام کے سڑکوں پر نکل آنے کے بعد وزیر اعظم العبادی نے بد عنوانیوں کیخلاف ایک پیکیج کو قانونی شکل دی تھی ۔ انھوں نے صدر کے تین نائبین اور نائب وزیر اعظم کے عہدوں کو ختم کرتے ہوئے کابینہ میں ایک تہائی کمی کی تھی اور سیاستدانوں کے سلامتی کے اخراجات کو کم کر دیا تھا ۔ وزیر اعظم العبادی نسلی اور مذہبی لحاظ سے موجود کوٹہ سسٹم کی رو سے ناہل افراد کے فرائض سنھبالنے اور رشوت خوری میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اس سسٹم کو بھی ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں