اسد قوتوں کے حملوں میں 12 شہری ہلاک

اسد انتظامیہ کچھ مدت سے بیرل بموں کے بجائے ویکیوم بم اور کچرے کے ڈرموں میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے فضائی کاروائی کر رہی ہے

375498
اسد قوتوں  کے حملوں میں 12 شہری ہلاک

شامی حکومتی قوتوں کے دمشق اور عدلیب میں مخالفین پر " ویکیوم بم" اور دھماکہ خیز مواد بھرے کچرے کے ڈرموں کے ساتھ حملے میں 12 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
فوج کے جنگی طیاروں کےدارالحکومت دمشق کے مشرق میں انتظامیہ مخالفین کے زیر کنٹرول موضع آربین کے رہائشی علاقے پر ویکیوم بم کے حملے میں 6 شہری جان بحق ہو گئے۔
درجنوں افراد کے زخمی ہونے اس حملے میں تین عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔
عدلیب کے جنوب میں واقع تحصیل ایریحا میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے سول رہائشی علاقوں پر "دھماکہ خیز مواد بھرے کچرے کے کنستروں سے حملہ کیا، جس میں 6 شہری ہلاک اور بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔
اسد انتظامیہ کچھ مدت سے بیرل بموں کے بجائے تباہ کاریوں کی بلند طاقت کے حامل اس طریقہ کار کو استعمال کر رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں