بوکو حرام نے ایک گاؤں پر دھاوا بول کر 68 افراد کو ہلاک کر دیا

بوکو حرام 2009 سے لیکر ابتک مضافاتی علاقوں میں 20 ہزار افراد کو ہلاک کر چکی ہے ۔

372119
بوکو حرام نے ایک گاؤں پر دھاوا بول کر 68 افراد کو ہلاک کر دیا

نائیجریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے بورنو کے ایک گاؤں پر دھاوا بول کر 68 افراد کو ہلاک کر دیا ہے ۔
دہاتیوں کا کہنا ہے کہ بوکو حرام نے حکومت نائیجریا کے تعاون سے دہاتیوں کو ہلاک کیا ہے ۔ دریں اثناء محکمہ پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ بوکو حرام ملک کے بڑے شہر لاگوس کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ بوکو حرام 2009 سے لیکر ابتک مضافاتی علاقوں میں 20 ہزار افراد کو ہلاک کر چکی ہے ۔ ڈیڑھ میلین انسانوں نے بوکو حرام کے خوف سے اپنے گھروں کو ترک کر دیا ہے جبکہ اسوقت 60 ہزار افراد ہمسایہ ممالک میں کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں