دوما پر میزائل حملہ،54افراد پلاک 200 زخمی

شامی فوج کے دمشق کے قریب رہائشی علاقے دوما پر میزائل حملے کے نتیجے میں 54افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

339931
دوما پر میزائل حملہ،54افراد پلاک 200 زخمی

شامی فوج کے دمشق کے قریب رہائشی علاقے دوما پر میزائل حملے کے نتیجے میں 54افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں جنگی طیاروں نے رہائشی علاقے دوما پر میزائل برسائے جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور سینکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے ۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ برطانوی عالمی تنظیم کے مطابق شامی جنگی طیاروں نے شہریوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ میزائل حملوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے جس میں بمباری کے دوران لوگ پناہ گاہوں کی جانب بھاگ رہے ہیں۔امدادی کارکنوں کے مطابق عمارتوں کے ملبے سے پچاس سے زائد شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور تقریبا دو سو افراد لاپتہ ہیں۔ جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ا دھر جرمن وزیر داخلہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے ہمراہ کاروائیوں میں ایک سو کے قریب جرمن ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمن شہری 2012 سے داعش میں شریک ہونا شروع ہوئے تھے اور اسوقت تقریباً 700 جرمن شہری داعش کی مسلح کاروائیوں میں شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب شام اور عراق کی جانب سفر کرنے کا راستہ روک دیا گیا ہے اور کئی افراد کے بارے میں داعش کی حمایت یا ایسے دوسرے شبہات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں