شام کے حالیہ حملوں پر امریکی تشویش

امریکہ نے اسد کی شامی حکومت کی جانب سے گزشتہ اتوار کے روز دمشق کے مضافات میں دوما کےمقام پر کیے گئے مہلک فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جِن میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے

332117
 شام کے حالیہ حملوں پر امریکی تشویش

امریکہ نے اسد کی شامی حکومت کی جانب سے گزشتہ اتوار کے روز دمشق کے مضافات میں دوما کےمقام پر کیے گئے مہلک فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جِن میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
ایک بیان میں امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ اسد حکومت کی شام کے شہریوں پر سفاکانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیںجب کہ متعدد اسکول، مساجد، مارکیٹ اور اسپتال تباہ ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہےکہ گزشتہ اتوار کے روز کے فضائی حملوں سے پہلے بازاروں اور طبی تنصیبات پر کیے گئے حملوں سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ اسد حکومت کو انسانی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں