روس نے چھ عدد مگ 31 قسم کے طیارے شام کےحوالے کردیے

خبر کے مطابق طیارے شام کے دارالحکومت دمشق کے میزے ہوائی اڈے پر لینڈ ہوگئے ہیں۔ مگ 31 قسم کے جدید طیارے اپنے ریڈاروں سے 200 کلو میٹر تک کے علاقے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ مگ 31 دنیا کے تیز ترین طیارے سمجھے جاتے ہیں

329430
روس نے چھ عدد مگ 31 قسم کے طیارے شام کےحوالے کردیے

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی Sputnik کے مطابق روس نے شام کو چھ عدد مگ 31 قسم کے طیارے حوالے کردیے ہیں۔
خبر کے مطابق طیارے شام کے دارالحکومت دمشق کے میزے ہوائی اڈے پر لینڈ ہوگئے ہیں۔
مگ 31 قسم کے جدید طیارے اپنے ریڈاروں سے 200 کلو میٹر تک کے علاقے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
مگ 31 دنیا کے تیز ترین طیارے سمجھے جاتے ہیں ۔
روس نے سن 2007 میں شام کو 8 مگ 31 قسم کے طیارے فروخت کیے تھے لیکن بعد میں اسرائیل کے شدید دباو کی وجہ سے مزید طیارے فروخت کرنے سے گریز کیا تھا۔
کچھ عرصے سے روس کے صدر پوتین کے شام کے صدر بشارا لاسد کے بغیر بھی شام کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں قائل ہونے کے خیالات ظاہر کیے جا رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں