سعودی عرب میں مسجد میں بم حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک

حکام کے مطابق یہ مسجد سعودی پولیس کے زیراستعمال تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ مسجد ابہہ کے علاقے میں قائم ہے اور یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اس مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ایک خودکش بم حملہ تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

317475
سعودی عرب میں مسجد میں بم حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک

سعودی عرب میں دہماکہ۔
سعودی عرب میں جمعرات کے روز ایک مسجد میں ہونے والے بم حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ مسجد سعودی پولیس کے زیراستعمال تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ مسجد ابہہ کے علاقے میں قائم ہے اور یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب اس مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ ایک خودکش بم حملہ تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سعودی پولیس کے مطابق یہ ایک خود کش حملہ تھا۔ اس مسجد میں زیادہ تر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہی یہاں نماز ادا کرتے تھے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں