مصر میں کشتی کے حادثے میں 22 افراد ہلاک

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک دوسری کشتی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد یہ مسافر بردار کشتی الٹ کر غرق ہو گئی

384470
مصر میں کشتی  کے حادثے میں 22 افراد ہلاک

مصر میں دریائے نیل میں مسافر بردار کشتی کے حادثے میں کم از کم بائیس افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک دوسری کشتی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد یہ مسافر بردار کشتی الٹ کر غرق ہو گئی۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اس حادثے میں سیاحوں کی ہلاکت کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں