دہشت گرد تنظیم داعش دو حصوں میں تقسیم

دہشت گرد تنظیم داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے دہشت گرد تنظیم کی خونی قتل عاموں کے ویڈیو مناظر کی اشاعت کو ممنوع قرار دے دیا

382068
دہشت گرد تنظیم داعش دو حصوں میں تقسیم

بغدادی کے فیصلے نے دہشت گرد تنظیم داعش کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔۔۔
دعوے کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی نے دہشت گرد تنظیم کی خونی قتل عاموں کے ویڈیو مناظر کی اشاعت کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق فیصلے کے پیچھے، ان ویڈیو مناظر کے بچوں کو خوفزدہ کرنے کی سوچ کے حامل، مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچانے کی سوچ کارفرما ہے۔
خبروں کے مطابق اس فیصلے نے دہشت گرد تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔
دعوے کے مطابق بعض دہشت گردوں کے خیال میں آہنی پنجرے میں قید کر کے ڈبونے، بلند عمارتوں سے گرانے اور سر کاٹنے جیسے مناظر کی ویڈیو دہشت گرد تنظیم داعش کے تائثر کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
جبکہ دیگر کے خیال میں یہ ویڈیو مناظر دہشت گرد تنظیم کی قوت مزاحمت کے لئے مفید ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں