عراق میں مقدس تہوار دہشت گردی کا نشانہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنی ذلالت کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے عید سعید کے موقع پر خون کی ہولی کھیلی ہے

381810
عراق میں مقدس تہوار  دہشت گردی کا نشانہ

اطلاع کے مطابق عراق میں ملک کے ایک مصروف بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ خود کش حملہ عراق کے مشرقی صوبے دیالا کے قصبے خان بنی سعد میں کیا گیا اور ابتدائی معلومات کے مطابق اس شدید دھماکے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عید منا رہے تھے۔
دہشت گرد اور سفاک تنظیم داعش نے نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکہ تین ٹن وزنی بم سے ایک پر ہجوم مقام پر کیا گیا۔
عینی شایدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بچوں کی ایک کثیر تعداد عید سعید کے موقع پر کھلونے خرید رہے تھے۔
حکام نے دیالا صوبے میں تین دن کے لیے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عید کی دوسری تقربیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں