عدن ہوائی اڈے پر چار ماہ کے بعد پہلی بار طیارے کی لینڈنگ

یمن کے عدن ہوائی اڈے پر چار ماہ کے بعد پہلی بار ایک طیارے نے لینڈنگ کی ہے ۔

381260
 عدن ہوائی اڈے پر چار ماہ کے بعد پہلی بار طیارے کی لینڈنگ


یمن کے عدن ہوائی اڈے پر چار ماہ کے بعد پہلی بار ایک طیارے نے لینڈنگ کی ہے ۔
صدر مملکت منصورہادی کے حامیوں نے عدن ہوائی اڈے پر قبضہ کرتے ہوئے پہلی طفر حاصل کی ہے ۔ اس طیارے میں سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے آنے والے اعلیٰ سطحی سول اور فوجی منتظمین سوار تھے ۔ منتظمین میں وزیر داخلہ عبدوال حوضیفی ، قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ علی ال احمدی ، وزیر مواصلات بدر باسلامے اور سابق وزیر داخلہ حسین عرب شامل ہیں ۔صدر حادی نے اس قبل بعض منتظمین کو عدن جانے اور حکومت یمن کے تمام اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنے کے لیے ضروری رابطے کرنے کے احکامات جاری کیےتھے ۔
یاد رہے کہ عدن میں 26 مارچ کو حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح نواز ملیشیاؤں کیساتھ صدر منصور حادی کی حامی عوامی مزاحمت قوتوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد عدن کے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں