مذاکرات کی ناکامی کا نتیجہ جنگ ہو گا ، خامنہ ای

ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویانا میں جاری جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے بعد کہا ہے کہ اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ جنگ ہوگی

379554
مذاکرات کی ناکامی کا نتیجہ جنگ ہو گا ، خامنہ ای

ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اگرجوہری پروگرام پرمذاکرات ناکام رہے تو ایران کو عالمی تکبر وغرور کے خلاف مزاحمت کرنی پڑے گی -
ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویانا میں جاری جوہری پروگرام پر مذاکرات کے ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے بعد کہا ہے کہ اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ جنگ ہوگی لہٰذا مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں قوم جنگ کے لیے تیار رہے ۔ انھوں نے تہران میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوئے تو عالمی تکبر کے خلاف ایران کو جنگ لڑنا پڑے گی ۔ ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے اپنی قوم کو جنگ کے لیے تیار رکھنے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چھ عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات آخری مرحلے میں الجھ کر رہ گئے اور بات چیت کا سلسلہ معطل ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی جابر ریاستوں کے جبر کے خلاف مزاحمت اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کے اصولوں میں شامل ہے ۔ دوسرے الفاظ میں جنگ کی تیاری سے گریز قرآن کریم کے احکامات کی بھی نفی ہوگی۔انہوں نے مغربی ممالک کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں